تل ابیب،8مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ایک وڈیو کلپ میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے منشور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بعد ازاں وہ مذکورہ دستاویز کو اپنے ہاتھ سے پھاڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔اسرائیلی حکومت کے ترجمان اوویر جینڈل مین کی جانب سے جاری وڈیو میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس کا نیا منشور ت کے برعکس ایک من گھڑت دستاویز ہے۔ادھر حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے اس کا منشور پھاڑے جانے کو نسل پرستی پر مبنی برتاؤ قرار دیا۔حماس کے ترجمان سامی ابو زہری کے مطابق نیتنیاہو کے ہاتھوں حماس کے دستاویز کو پھاڑا جانا کمزوروں کا فعل ہے جس سے حماس کے اثر اور اس کی طاقت کا ثبوت ملتا ہے۔